امر??? اپن? سردجنگ وال? ذ?ن?ت تبد?ل ?ر? ، چ?ن ?ا انتبا?

239

چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہماری فوجی طاقت کو بامقصد اور اپنے دفاع کے طور پر لے ۔ پینٹاگون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ کرنے والی رپورٹس سے گریز کرے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواشیونائنگ نے پینٹاگون کی طرف سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بیجنگ کی فوجی طاقت کو بامقصداور باشعور ہم آہنگی کے طور پر لے ۔ ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنی سردجنگ کی پالیسی تبدیل کرے۔ ان کا کہنا تھا پینٹاگون محض قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹیں جاری کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طاقت خطے کے ممالک کے لئے خطرے کا باعث نہیں بلکہ اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔