ا?ل ?راچ? ?و سازش ?? تحت پان? سم?ت د?گر س?ول?ات س? محروم ??ا جار?ا ??،نعمت الل? خان

277

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے اور خود حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں صاف پانی میسر نہیں ہے۔اہل کراچی کو ایک سازش کے تحت پانی سمیت بنیادی انسانی ضروریات اور سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ کراچی منی پاکستان اور ملک کو 70فیصد سے زائد ریونیو دینے والا شہر ہے ۔ اہل کراچی نے جب بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کیا انہیں خوشحالی ،تعمیرو ترقی اورامن و سکون میسر آیا ہے ۔

وہ جماعت اسلامی کے تحت اختر کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئرحافظ نعیم الرحمن، ضلع جنوبی کے امیر حافظ عبد الواحد شیخ ، اختر کالونی کے سابق یوسی ناظم ظہور احمد جدون اور سابق کونسلر غیاث عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری عبد الوہاب ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور زون اختر کالونی کے ناظم عنایت اللہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جمشید ٹاﺅن کے سابق صدر یوسف خٹک، سراج خٹک ،عامر کوہارو، اسلم ، ساجد برکت، خرم ، سید نیاز آغا، مبشر اور تاج نبی نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح کراچی بھی صاف پانی کو ترس رہاہے عوام کو چاہیے کہ الیکشن میں اس قیادت کو منتخب کرے جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت ایم کیوایم اور پی پی کی پیدا کردہ ہے اگر کے فور منصوبہ پر عمل کر لیا ہوتا توآج کراچی میں پانی کی قلت نہ ہوتی۔کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ نورا کشتی کرکے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔کراچی کو جان بوجھ کر پیاسا رکھا جا رہا ہے ۔ کراچی کے حقوق کے دعوے داروں نے وزراءمشیروں اور سینٹرز ہونے کے باوجود کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا ، اہل کراچی کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔واٹربورڈ میں گھوسٹ ملازمین موجود ہیں ، تنخواہیں واٹر بورڈ سے لیتے ہیں اور کام نائن زیرو پر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چھین لینے اور ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے سے دہشت گردی کی شناخت کبھی تبدیل نہیں ہوتی ، دہشت گرد کل بھی دہشت گرد تھے اور آج بھی دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے لوگوں کی خدمت کی ہے اور نعمت اللہ خان نے زم زم پراجیکٹ کے تحت صرف تھر میں 1500سے زائد کنوئیں کھدوائے ہیں۔ ہم اسمبلیوں میں موجود نہیں ہیں لیکن شہر کی خدمت اور تعمیر ترقی کرتے رہیں گے۔حافظ عبد الواحد شیخ نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے یہ 13واں واٹر فلٹریشن پلانٹ ہے جو اختر کالونی میں لگایا گیا ہے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتوں کا کام ہے لیکن حکومتیں اپنی اس ذمہ داری سے بری الزمہ ہو چکی ہیں اور حال یہ ہے کہ سیکورٹی اداروں کے افسران خود غیر محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی غیر منصفانی تقسیم کے باعث پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔