پا?ستان اور آئ? ا?م ا?ف ?? درم?ان آج اسلام آباد م?? ب???? لگ? گ?

272

پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا ساتواں دور آج اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالرز کی آئندہ قسط کے اجراء سے متعلق بات چیت ہوگی۔

آ ئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آ ئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر کے قسط کے ادائیگی کی منظوری دے گا جو جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان  اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات گزشتہ ہفتے دبئی میں ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معاشی حالت کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کی وزرات خزانہ اور آئی ایم وفد کے درمیان مذکرات ہر تین ماہ بعد ہوتے ہیں۔