سانح? نلتر،وزارت خارج? م?? تعز?ت? ر?فرنس ?ا انعقاد،وز?راعظم ?? شر?ت

264

سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں وزارت خارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سانحہ نلتر کے جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

وزارت خارجہ اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا نلترحادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔ حادثے میں دو بہادر پائیلٹ بھی شہید ہوئے ۔ پائیلٹس نے جانیں دے کر دوسرے لوگوں کی جانیں بچائیں ۔ وزیراعظم نے پائیلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پائیلٹس نے آخری وقت تک ہیلی کاپٹر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ۔ پوری قوم انڈونیشیا اور نیدرلینڈ کے سفراء کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے ۔ ناروے اور فلپائن کے سفیروں کی بیواؤں سے دلی ہمدردی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا نلترحادثے میں ہمارے بہت سے دوست جدا ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا میتیوں کی فوری ان کے ممالک میں منتقلی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وزیراعظم پاکستان نے نلتر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے ستارہ پاکستان کا اعلان کیا اور تقریب کے آخر میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور دکھ کا اظہار کیا ۔

اس سے پہلے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا آج ہم یہاں دکھی دل سے جمع ہوئے ہیں ۔ سانحہ نلتر پر ساری پاکستانی قوم دکھ میں منتلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے ۔ اعزازچوہدری کا کہنا تھا سانحہ نلترمیں ہم سے ہمارے بہترین دوست جدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو اللہ صبرکی توفیق عطافرمائے۔