?راچ?: ا?م ??و ا?م ?ا گورنرسند? س? استعف? ?ا مطالب?

275

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے باقاعدہ استعفیٰ طلب کر لیا ۔ کہتے ہیں گورنر سندھ سچے ہیں تو تحریک میں واپس آکر کام کریں ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا گورنرسندھ نے کچھ عرصہ کام صحیح کیا بعد میں ان کی نظریں بدل گئیں ۔

کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی شوق نہیں تھا ڈاکٹر عشرت العباد ہی گورنر رہیں ۔ ہم کو نمائشی گورنر کی ضرورت نہیں ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا 2002 میں ایم کیوایم کو گورنرشپ آفرکی گئی، عشرت العباد نے ابتدا میں سندھ کے لیے بہتراندار میں کام کیا،عشرت العباد نے عوامی مسائل کے حل کیلیے اپنی توانائیاں صرف کیں ، ڈاکٹر عشرت العباد نے الطاف حسین کا وژن سامنے رکھ کر اپنی توانائی اور وقت صرف کیا ، کچھ عرصہ کے بعد جو طرزعمل عشرت العباد کا رہا،اسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا آئین کے مطابق گورنر عشرت العباد نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ بھی دیا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت آئی، ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل عام شروع ہوا، آپریشن کے نام پرمہاجربستیوں کے محاصرے کیے جارہے ہیں، ہمدردوں کا قتل عام جاری رہا ،بستیوں پر حملے ہوتے رہے، ہم گورنر صاحب کی اس طرف توجہ دلاتے رہے مگر انہوں نے ظلم بند کرانے میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ مگر ہم نے پھر گورنرکا بھرم قائم رکھا جو آج تک قائم ہے، مگر اب پانی سرسے بہت اونچا ہوچکا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا ہم کو گورنر رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے ، ٹارگٹڈ آپریشن میں ہم کو ہی مجرم بنا دیا گیا ، ہمارے 1200 ساتھیوں کے قاتل سرعام دندھاتے پھرتے ہیں ۔ سندھ حکومت بے حس ہو چکی ہے اسے عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، ان کا کہنا تھا ہم نے بے اختیار عہدوں کو جوتے کے نوک پر رکھا ۔