کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی، 100انڈیکس قریباً600پوائنٹس تک گرگیا۔
پیر کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور پہلے ہی سیشن میں کے ایس ای 100انڈیکس 575پوائنٹس گرواٹ کے ساتھ 32ہزار 900کی سطح پرآگیا۔
مندی کی وجہ آج صبح سے شہر میں پھیلنے والی منفی خبریں ہیں جس کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں تاہم ماہرین پر امید ہیں کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد جلد بحال ہوگا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کا آغاز ہوگا۔