پا?ستان اور ب?ارت دسمبر م?? آمن? سامن? ?ونگ?

292

پاکستان اور بھارت کے درمیان یواے ای میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

کولکتہ: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں پاکستان متحدہ عرب امارات میں ہندوستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان 2014میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان آٹھ سال کے دوران پانچ سیریز کھیلی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت دسمبر میں ہونے والی سیریز میں 3ٹیسٹ، 5ایک روزہ اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق شہریار خان نے گزشتہ روزکولکتہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کی اور انہیں چئیرمین شپ ملنے پر کو مبارکباد دی۔

دونوں سربراہوں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان انڈیا سیریز بحال ہوگی جس کے تحت 3ٹیسٹ، 5ایک روزہ اور 2ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔