م??ر?اوپن ??نس ?ورنامن? ?ا ?ائ?ل ا?ن?? مر? ?? نام

237

اینڈی مرے نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے میڈرڈاوپن کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو کلے کورٹ پر اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ سپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے پی ٹی ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبرچار رافیل نڈال اور ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈی مرے آمنے سامنے آئے ۔ ایونٹ کے اس فیصلہ کن میچ میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے رافیل نڈال کے چھ تین ، اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ اینڈی مرے ، رافیل نڈال سے پانچ مقابلوں میں شکست کھا چکے ہیں جبکہ چھٹے مقابلے میں اینڈی مرے نے جیت کا تاج اپنے سرسجا لیا ۔ اس شاندار فتح کے ساتھ برطانوی ٹینس سٹار نے اپنے کیرئیر میں ماسٹر ٹائٹلز کی تعداد 10جبکہ مجموعی طور پر 33 ٹائٹلز اپنے نام کر لئے ہیں ۔