ا?ن ا?125س? متعلق ال??شن ?ر?بونل ?ا ف?صل? معطل

208

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 125سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے ابتدائی سماعت پر دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا جب کہ این اے 125میں الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے بھی روک دیا۔

عدالت عظمیٰ نےکیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور متعلقہ ریٹرنگ افسران کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پی پی 155 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بھی معطل کرتے ہوئےالیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔