م?چ ???? دن قبل ختم،پا?ستان ?و وقت ضائع ?رن? پرجرمان?

246

میرپور میں پاکستان اور بنگلادیشن کے مابین کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ  قریباً ڈیڑھ دن قبل ختم ہوگیا لیکن آئی سی سی نے وقت ضائع کرنے پاکستان پر جرمانہ کردیا۔

میرپورٹیسٹ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے دن ہی ہوگیا اور پاکستان نے یہ مقابلہ جیت کرسیریز اپنے نام کرلی تاہم نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری چیف کرو نے پاکستانی ٹیم کو وقت ضائع کرنے کا مرتکب ٹھرایا اور سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔

کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40اور باقی کھلاڑیوں پر 20،20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ عمران خان جونیئر کو لیول ون کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی اور آئندہ کے لیے انتباہ کیا گیا۔