گردش? قرض? ?? حد پر ح?ومت اور آئ? ا?م ا?ف ?? درم?ان اختلافات

218

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے لیے گردشی قرضے کی حد پر اختلافات سامنے آگئے ۔حکومت گردشی قرضے کی حد 250ارب جب کہ آئی ایم ایف 120ارب روپے مقرر کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے گردشی قرضوں کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت گردشی قرضوں کی حد250ارب روپے مقرر کرنا چاہتی ہے جس پر آئی ایم ایف نے اعتراض کرتے ہوئے 120ارب روپے سے زائد رقم مختص نہ کرنے کی تجویز دی ہے تاہم حکومت اس تجویز کو ماننے سے انکار کررہی ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ وہ پہلے ہی بجلی اور توانائی کے شعبوں میں سبسڈی کو کم کرچکی ہے اور گردشی قرضوں کی حد 120ارب روپے کرنے سے مزید سبسڈی دینی پڑے گی جس کے لیے حکومت بالکل تیار نہیں۔