آج نرسو? ?ا عالم? دن ??

267

  اسلام آباد: آج  پاکستان سمیت د نیا بھر میں نر سو ں کاعالمی دن منا یا جارہا ہے  ۔ اس دن کو منا نے کا مقصد صحت کے شعبہ میں نرسوں کی اہمیت کا احساس دلانا ہے

بارہ مئی ( فلورنس نا ئیٹنگیل) کی سالگرہ کا دن ہے اور یہ برطانیہ کی وہ خاتون ہے جسے جدید نرسنگ کا بانی مانا جاتاہے۔  12مئی 1820 ءکو پیدا ہونے والی فلورنس نا ئیٹنگیل نے نرس کے اس عظیم شعبے کو نئی جہت سے روشناس کیا اور  اس شعبے میں  ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

نرسوں کی ایک بین الاقوامی کونسل (آئی سی این ) 1965سےاس دن کو منارہی ہے لیکن جنوری1974 ءمیں اس دن کو باضابطہ طور پرمنانے کی منظوری دی گئی  اس دن کو منانے کا مقصد اسپتالوں میں نرسز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس مقصد کے لئے پاکستان بھر میں سیمینار اور مزاکرے منعقد کئے جائیں گے۔

دور حاضر کی نرس بے شمار مسائل کا شکار ہے معاشرہ کی عدم توجہی ،مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے مسائل دیکھنے میں آئے ہیں اس کے علاوہ مریضوں کی خدمت ، اپنے بچوں کی کفالت، خاوند کی اطاعت اور اپنی فیملی کے ساتھ انصاف کا رشتہ بحال رکھنا مشکل ترین کام ہے