و???و گ?مز، ?مپ?و?ر اور د?ر ت? ?? و? د???ن? س? بچو? ?? ن?ند پر اثرات مرتب ?وت? ???،طب? ما?ر?ن

267

حالیہ تحقیق کے مطابق کم نیند لینے والے بچوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، ویڈیو گیمز ،کمپیوٹر کا استعمال اور دیر تک ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی نیند پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ایسے بچے جو بہت زیادہ وڈیو گیمز کھیلتے ہیں یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور ٹی وی دیر تک دیکھتے ہیں، ان کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 10 سے 11 سال کی عمر کے بچے اس عادت سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ اس عمر کے بچوں کے لئے روزانہ آٹھ سے نو گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ تحقیق کے مطابق جو بچے سات گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ سستی کے باعث مناسب ورزش بھی نہیں کر سکتے جبکہ ان کی خوراک بھی مناسب نہیں ہوتی۔ اس کے باعث وہ صحت کی خرابی کا شکار رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایڈن فار میڈیکل سائنسز کے شعبہ نفسیات کے ماہر اور تحقیق کے سربراہ کیری پری بام نے کہا کہ ضرورت سے کم نیند ہر ایک کے لئے نقصان دہ ہے بالخصوص نوجوانوں کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ ویڈیو گیمز، کمپیوٹر اور ٹی وی کے دیر تک استعمال کی وجہ سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جو نیند کے لئے مخصوص ہیں۔ مسلسل کئی روز تک روزانہ چار گھنٹے تک ویڈیو گیمز کھیلنا یا چھ گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے دماغ کے اس حصے میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے جو بعد میں بے خوابی کی بیماری بن جاتی ہے۔ ایسے بچوں میں نیند کی عادت پر کنٹرول پانے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔