ن?پال اور ب?ارت م?? پ?ر زلزل?،19?لا?ت??

773

نیپال اور بھارت کے مختلف شہر 7.4شدت کے زور دار جھٹکوں سے لرز اٹھے ۔نیپال میں تباہ کن زلزلے کے بعد آج پھر زلزلے نے تباہی مچادی ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں آج زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19ہوگئی ہے جب کہ کئی زخمی ہیں۔

نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارتی دارالحکومت نئی دلی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارت کے شمال اور مغربی حصوں میں زوردار زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرزاٹھیں ۔بھارت میں کولکتا،مغربی بنگال،گجرات اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4رکارڈ کی گئی جب کے زلزلے کا مرکزماؤنٹ ایورسٹ کے نیچےنامچے بازار تھا۔

زلزلے اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور تباہ شدہ ملبے تلے کئی افراد دب گئے جن میں کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔