سانح? 12?? قاتلو? ?و سزا د? جائ? ، شا?? س?د

272

اے این پی کراچی کے سربراہ شاہی سید کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کے قاتلوں کو سزا مل جائے تو شہر میں امن قائم ہو جائے گا۔

اے این پی کے زیراہتمام سانحہ 12 مئی کے تحت ہونے سٹی ریلوے کالونی میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کراچی میں جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ شہر میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

شاہی سید نے اس بات پر زوردیا کہ سانحہ 12 کے ملزمان کو سزا دی جائے تاکہ قانون کی رٹ کوئی چیلنج نہ کر سکے ۔ ان کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ کارکنوں کی لاشیںٕ اٹھائیں ہیں ، ہم مرتے بھی رہے مگر انتشار نہیں پھیلایا، ان کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی پالیسی اپنائی ہے۔

اس سے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما یونس بونیری کا کہنا تھا اے این پی پر ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا کے جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان کا کہنا تھا ہم کراچی میں ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں ۔

جلسے میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید، جنرل سیکریٹری یونس بونیری سمیت صوبائی اورضلعی عہدیدار اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔