?? ا?س ا? 100 ان???س 517.44 پوائن?س ?? اضاف? س? 33023.80 پوائن?س پر بند

259

کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 517.44 پوائنٹس کے اضافہ سے 33023.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 517.44 پوائنٹس کے اضافہ سے 33023.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 334.66 پوائنٹس کی تیزی سے 21234.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 324.31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 957.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 201.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 16841.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 259.86 پوائنٹس کی تیزی سے 17249.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 98.50 روپے کے اضافہ سے 7849 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 50 روپے کی تیزی سے 1500 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی مری بیوریج اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری بیوریج کے حصص کی قیمت 12.42 روپے کی مندی سے 900.91 روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 11 روپے کی کمی سے 745 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 57.03 روپے سے شروع ہو کر 60.68 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 69 لاکھ 99 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 39 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 931 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 71 کھرب 10 ارب 91 کروڑ 31 لاکھ 34 ہزار 521 روپے سے بڑھ کر 72 کھرب 11 ارب 90 کروڑ 66 لاکھ 89 ہزار 177 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 12 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔