انسان? پ??پ??? بغ?ر جسم 24 گ?ن?? زند? ر? س?ت? ???

390

اب پھیپھڑے چوبیس گھنٹے بغیر جسم کے زندہ رہ سکتے ہے ۔ جی ہاں لندن میں ماہرین نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو کہ انسانی پھیپھڑوں کو چوبیس گھنٹے تک زندہ رکھ سکتی ہے ۔ سائنس کی اس عظیم ایجاد نے تہلکہ مچادیا ہے

طبی ماہرین نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایجاد سے پھپیھڑوں کی منتقلی کے منتظر مریضوں کی دوگنی تعداد کو بچانا آسان ہوجائےگا

اس سے قبل انسانی پھیپھڑے کو دوسرے انسان میں منتقل کرنے لے لئے اس برف میں بس چھ گھنٹے تک رکھا جاتا تھا اس کے بعد یہ ناکارہ ہوجاتے تھے اور مریض میں منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا

نئے طریقے کے مطابق ان کو ایک پلاسٹک باکس میں رکھا جاتا ہے جس میں ایک پمپ نصب ہوتا ہے جو کہ پھیپھڑوں کو مسلسل خون کی فراہمی جاری رکھتا ہے جس کے باعث انسانی اعضا بہتر حالت میں رہتے ہے اور ناکارہ نہیں ہوتے

برطانیہ کے رائل برومٹن فیلڈ اسپتا ل میں اس ٹیکنالوجی کے تحت بارہ سے زائد کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہے ۔ صحت مند مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ خوش نصیب ہے کہ نئی ٹیکنالوجی نے ہماری جان بچائی ۔ طبی ماہرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے باعث ٹرانسپلانٹ کے دوران ہونے والی اموات کو بچایا جا سکے گا