د?شتگردو? ?? خف?? ???انو? ?و ختم ??ا جائ?گا،وز?راعظم

248

پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردوں کے خلاف مل کر جدو جہد کرنے اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا عزم کرتے ہوئے مشترکہ خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف اور افغان صدر نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

افغان صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے،دونوں ملکوں پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی گئی اور اب دونوں کو مشترکہ طور پر خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے جو افغانستان کا دشمن ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔افغانستان کے لیے ہمارے دلوں میں خصوصی جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہیں ہوں گی اسے ختم کیا جائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی شدت پسند گروپ کی طرف سے دہشتگردی کوسختی سےکچل دیں گے۔