ن?پال م?? زلزل? ?? ج???? ، ?لا?تو? ?? تعداد42 ?وگئ?

294

نیپال میں حالیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی  جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی رپورٹ ہوئے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے حالیہ شدید جھٹکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نئی دلی میں محسوس کئے گئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال کے مختلف شہروں میں 7.4 شدت  کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکزماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے باراز کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 60 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ یاد  رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپال میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔