پ? ا?چ ا?ف ن? دور? ?ور?ا ?? لئ? ش??ول ?ا اعلان ?رد?ا

236

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ کوریا کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم پندرہ سے پچیس مئی تک جنوبی کوریا کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق قومی ہاکی ٹیم پندرہ سے پچیس مئی تک جنوبی کوریا کے دورے پر جائے گی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلا میچ اٹھارہ، دوسرا میچ بیس، تیسرا میچ بائیس جبکہ چوتھا اور آخری میچ تئیس مئی کو کھیلا جائے گا۔

رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ سیریز کے تمام اخراجات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن برداشت کرے گی۔ سیریز کا انعقاد قومی ٹیم کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کروانا ہے