کوئٹہ کے علاقے سمندرخان روڈ پرنامعلوم افردا کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے
اطلاعات کے مطابق سمندر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے .فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا ۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں ۔