آرم? چ?ف ?ا نارو?،فلپائن،ملائ?ش?ا،ان?ون?ش?ا ?? سفارتخانو? ?ا دور?

219

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ناروے ، فلپائن ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتخانوں کا دورہ کیا ہے ۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے نلتر حادثے میں ہونے والےجانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ناروے، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتخانوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے نلتر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی جاں بحق بیگمات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے اس موقع پر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ممالک کےساتھ ہیں۔