ر?ال م??ر?ن? ق?مت? ف?بال ?لب بنن? ?? ??? ?ر? ?رل?

220

امریکی میگزین فوربس نے ریال میڈرڈ کو دنیا کا قیمتی ترین فٹبال کلب قرار دے دیا۔ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نےمسلسل تیسری بار یہ اعزاز حاصل کرکے ہیٹ ٹرک کرلی۔

میگزین کے مطابق مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر رہنے والے ریال میڈرڈ کی رواں سال قدر میں پانچ فیصد کمی آئی ہے لیکن یہ 3.26ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ دوسروں سے آگے ہے۔ ایک فیصد کمی کے باوجود بارسلونا 3.16ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔3.1ارب ڈالرز کے ساتھ انگلش جائنٹ مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال اس کی قدر میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

جرمن اسٹار کلب بائرن میونخ 2.35ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ فہرست میں پانچواں نمبر انگلش کلب مانچسٹر سٹی( 1.38ارب ڈالرز) کا ہے۔ رواں برس انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرنے والا چیلسی1.37ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔