روم اوپن ??نس:گ?س?وئ?، فوگن?ن? اور ازنر م?نز سنگلز دوسر? را?ن? م?? داخل

282

رچرڈ گیسکوئٹ، فیبیو فوگنینی اور جان ازنر فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ روم، اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے حریف اٹالین پلیئر فیبیانو کو 6-1 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

ایک اور میچ میں اٹلی کے پلیئر فیبیو فوگنینی نے جانسن کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-3 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ اسپینش پلیئر گارسیا لوپز نے مرین کلک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ امریکی سٹار جان ازنر نے جاﺅ سوزا کو ہرا کر اگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔