شکارہور میں دو قبیلوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
پولیس زرائع کے مطابق شکارپور کے قریب کچے کے علاقے میں آج صبح دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ پیش آیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگیا دونوں قبائل کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس زرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری اور علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔