پا?ستان س? متعلق ب?ان م?ر? ذات? رائ? ت??،امارات? وز?ر

229

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور محمد قرقاش نے پاکستان سے متعلق دھمکی آمیز بیان کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل نہ ہونے اور یمن تنازعہ میں غیر جانبدار رہنے کی قرار دادپارلیمنٹ سے منظور ہونے پر اماراتی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر یمن جنگ میں پاکستان سعودی اتحاد کا حصہ نہ بنا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایک انٹرویو میں اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے یواے ای کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے متعلق بیان کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا  کہ میرے بیان سے اماراتی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے میرے خیال میں یمن میں جاری لڑائی کے لیے پاکستان سے زمینی فوج کی مدد نہیں مانگی گئی تھی،ہم پاکستان سے سیاسی اورفوجی مدد مانگ رہے تھے۔