جاپان ?? دو ?مپن?و? ن? ا?ئر ب?گ ?? خراب? ?? باعث 65 لا?? گا??ا? مار??? س? واپس ل? ل?

221

 جاپان کی دو بڑی آٹو موبائل کمپنیوں نے ایئر بیگ کی خرابی کے باعث 65 لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایئر بیگ کی خرابی کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں 5 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایئر بیگ میں خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ٹیوٹا نے مارچ 2003ئ سے لیکر نومبر 2007 کے 35ماڈلوں کی 50لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کی ہیں جبکہ نسان کی طرف سے واپس کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 15لاکھ 60 ہزار ہے یہ گاڑیاں جاپان ‘ یورپ اور شمالی امریکا کے ممالک سے واپس کی گئی ہیں۔ قبل ازیں ہنڈا اور جنرل موٹرز نے بھی بڑی مقدار میں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کی تھی۔