ج?? انجن پ?ن ?ر دبئ? ?? فضائ? س?ر

2151

جیٹ مین سے مشہورایو روسی نے اپنے فرانسیسی  ساتھی ونسے ریفے کے ہمراہ جیٹ پیک کے ذریعے  دبئی کی فضاؤں میں اڑان بھر کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

دنیا کے معروف ہواباز ایوروسی نے جیٹ انجن والا بیگ پہنا اور اپنے ساتھی کے ساتھ دبئی کی فضاؤں میں سیر کرنے نکل پڑے۔وہ کئی گھنٹے تک 120میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضاء میں چکر لگاتے رہے۔

جانبازوں نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کرکے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے اوپر اڑان کی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔

ہوائی کرتب بازوں نے 5ہزار فٹ بلندی پر پرواز کی ۔اس پرواز کو دیکھتے ہوئے ایک کمپنی نے جیٹ پیک تیار کیا ہے جس کی قیمت 2کروڑ پاکستانی روپے ہیں۔