مستقبل م?? ب?? ا?ش?ائ? بن? س? تعاون جار? ر??ا جائ? گا ،وز?راعظم پا?ستان

200

وزیراعظم سے ایشیائی بنک کے نائب صدر نےملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں نواز شریف نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کا شکریہ اداکیا

اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان اور ایشیائی بنک کے نائب صدر درمیان ملاقا ت ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے ایشیائی بنک کی جانب سے پاور سیکٹر کے لئے چھ ارب ڈالر کے قرضے دینے پر ان شکریہ ادا کیا

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بینک کی جانب سے مہیا کی جانے والی رقم پاکستان میں 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ میں استعمال کی جائے گی جس سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ فنڈز سے تعلیم، صحت اور ہائی وے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزارت معاشی امور کے ایک اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران 6 ارب ڈالر فنڈز مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے 660 میگا واٹ پاور پلانٹ کے علاوہ فنڈز کو پن بجلی کے متعدد بند بنانے میں استعمال کی جائے گا جن سے 100 سے 300 میگا واٹ بجلی ملے گی

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایشیائی بنک سے تعاون جاری رکھا جائے گا