?ند??و? ،خوشحال خان ا??سپر?س ??قر?ب د?ما??5 افراد زخم?

340

کندھکوٹ: بخشا پورمیں  خوشحال خان ایکسپریس کے قریب بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریلوے پولیس زرائع کے مطابق  بم  ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا ۔ جس وقت دھماکہ کیا گیا اس وقت خوشحال خان ایکسپریس وہاں سے گزررہی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ ریلوے زرائع کے مطابق  ٹرین کراچی  سے پشاو ر جارہی تھی ۔ بم دھماکے کے بعد ٹرین کی آمدورفت معطل ہوگئی  ہے ۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی  ہے ۔

واضح  رہے کہ اندورن سندھ میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔