?ار?ردگ? ن? د??ائ? تو مستعف? ?و جائ?? گ? ، وز?راعل?? سند?

245

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کارکردگی نہ دکھائی تو ہم استعفیٰ دے دیں گے ، کہتےہیں ظاہر ہوگیا یہ کارروائی کالعدم تحریک طالبان کی ہے ۔ حملے کا دعوی ٰ کرنے والوں تک پہنچیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صفورا چورنگی پر بس حملے کی جگہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کسی نے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ہم دعویٰ کرنے والے دہشتگردوں تک پہنچیں گے ۔ ان کا کہنا تھا ظاہر ہوگیا ہے کہ یہ کارروائی کالعدم تحریک طالبان کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ کے کروڑوں عوام کی جان و مال کی ذمےداری حکومت کی ہے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا پنجاب اور سرحد میں بھی ایسے سانحے ہوتے ہیں ، اگر ہم نے کارکردگی نہ دکھائی تو استعفیٰ دے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا ایک ہفتے میں حملے کی عبوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔