سانح? ?راچ? ، آرم? چ?ف ن? سر? لن?ا ?ادور? منسوخ ?رد?ا

737

سانحہ کراچی کے باعث آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں ہونے والے بس حملے کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سری لنکا کا تین روزہ دورہ کرنا تھا جہاں سری لنکن دفاعی حکام سے اہم ملاقات کرنی تھی ۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں صفورہ چورنگی کے قریب اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا  تھا جس میں 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔