وزیر داخلہ کی جانب کراچی میں صفورہ چورنگی کے قریب بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پرآئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور سندھ حکومت کو زخمیوں کے لئے بہترین علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے
جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی بس حادثےپر افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندان سے دلی طور پر تعزیت کی ہے.اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑا سانحہ ہوا ہے اس پر قطعی طور پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور کراچی میں ہر صورت امن قائم کریں گے ان کا مذید کہنا تھا کہ واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا قرار واقعی سزا دی جائےگی ۔
ترجمان وزیراعلی کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور غفلت برتنے پر علاقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔