ملائ?ش?ن ط?ار? ?? تلاش ?? دوران سمندر ?? ت?? س? بحر? ج?از ?ا ملب? مل گ?ا

236

آسٹریلوی ماہرین نے گزشتہ سال 8 مارچ کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کی تلاش کے دوران سمندر کی تہہ میں ایک بحری جہاز کا ملبہ تلاش کر لیا۔ آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کے دوران جدید ترین آلات سے سمندر کی تہہ میں 12,795 فٹ کی گہرائی میں بعض ایسی اشیاءپڑی نظر آئیں جو عام حالات میں سمندر کی تہہ میں نہیں ہوتیں۔

تصدیق کیلئے مذکورہ مقام کی کیمرہ سے تصاویر لی گئیں تو پتہ چلا کہ یہاں ایک بحری جہاز کا ملبہ موجود ہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال ملائیشیا کے مسافر طیارے ایم ایچ 370 کے ملبے کا کوئی سراغ نہیں ملا لیکن انہوں نے اپنی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔