پرامن برادر? پر حمل? انتشار پ??لان? ?? ?وشش ??،وز?راعظم

246

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پرامن اور پاکستان کو مضبوط کرنے والے برادری پر حملے کرکے انتشار پھیلانے اور لڑانے کی مذمو کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں اسماعیلی برادری کے بیہمانہ قتل کی سخت مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ پرامن اور ہمیشہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور ملک کو مضبوط کرنے میں مربوط کردار ادا کرنے والی کمیونٹی پرحملہ کرکے عوام کو لڑانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ایسی بذدلانہ کارروائیوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور عوام کو ایک دوسرے کے خلاف اور نفرت کو بڑھاوا دینا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے واقعہ پر سب کا دل افسردہ ہے تاہم آج کا اجلاس پورے ملک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کراچی بس حملے کے باعث اجلاس کو مختصر کریں گے اور اجلاس کے بعد وہ خود سیاسی قیادت کے ساتھ کراچی جانے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چین راہداری منصوبے کے حوالے سے بریفننگ دے رہے ہیں۔