غدار? ?ا الزام، شمال? ?ور?ا ?? وز?ر دفاع ?و پ?انس?

265

جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیداروں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے حکم پر وزیر دفاع ہیئون یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی۔ وہ متعدد بار ملک کی اہم تقریبات میں سوجاتےتھے

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے ’یونہاپ‘ کے مطابق کم جونگ اُن نے ایک سال سے قبل مسٹر ہیئون کووزیر دفاع کے عہدے پر ترقی دی تھی چند ماہ بعد ان کے وزیر دفاع سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آگئی تھی کم جونگ اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت معمولی سا اختلاف بھی برداشت نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کے حکام نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہیؤن چول کو حکمران کم جونگ ان سے غداری پر اینٹی ایئر کرافٹ گن  سے فائر کرکے ہلاک کیا گیا۔ ہیؤن یونگ چول فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے ہوئے پائے گئے تھے۔