ا?بر بگ?? ??س،مشرف ?? مستقل حاضر? س? استثن?? ?? درخواست مشروط منظور

266

انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مشروط طور پر منظور کرلی۔

بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی ایک دن کی حاضری اور مستقل پیشی سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواستیں منظور کرلیں تاہم مستقل استثنیٰ کو مشروط کردیا۔

عدالت نے کہا کہ جب بھی عدالت پرویز مشرف کو طلب کرےگی انھیں حاضر ہونا ہوگا کیونکہ جب ایک ملزم پیش نہیں ہورہاتو اس سےدیگرملزمان کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

دوران سماعت کیس میں نامزد ملزم آفتاب شیرپاؤکے وکیل نے ان کی ایک دن کی حاضری سی استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے موکل کی فلائٹ معطل ہوگئی ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے آفتاب شیرپاؤ کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔