پا?ستان م?? پ??رول?م مصنوعات ?? فروخت ب?? گئ?

195

توانائی بحران کا شکار پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔

رواں مالی سال کےدوران ابتدائی دس ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 20فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔جولائی سے لے کر اپریل تک پیٹرول کی فروخت 20فیصد اضافے کے ساتھ 38لاکھ ٹن رہی جب کہ اسی عرصے کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ہوا ۔

مالی سال 2014-2015کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور ابتدائی 10ماہ کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں 9فیصد اضافہ ہوا۔