غز? م?? حماس ?ا اقتدار اسرائ?ل ?? مفاد م?? ??،ص??ون? جنرل

257

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج کے جنرل سامی ترجمن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کا اقتدار میں رہنا صہیونی ریاست کے مفاد میں ہے کیونکہ اس طرح فلسطینی علاقے کو طوائف الملوکی کا شکار ہونے سے بچایاجاسکتا ہے۔

اسرائیلی میجرجنرل کا یہ بیان کثیر الاشاعت اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت میں شائع ہوا۔ جس میں انھوں نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے موقف کے بالکل برعکس ہے۔ وہ حماس کے بارے میں سخت نقطہ نظر رکھتے ہیں اور ان کی حکومت نے حماس کے خلاف گذشتہ سال موسم گرما میں تباہ کن جنگ مسلط کی تھی۔

حالیہ انتخابی مہم کے دوران بنجمن نیتن یاہونے حماس کوداعش کے مشابہ قرار دیا تھا اور اسرائیلی ووٹروں کو ڈراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انھوں نے ان کی جماعت کو ووٹ نہیں دیے تو داعش والے صہیونی علاقوں میں آجائیں گے حالانکہ ان دونوں گروپوں میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں ہے۔

سامی ترجمن کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 2005 میں اڑتیس سال کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنا قبضہ ختم کردیا تھا اور وہاں سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا۔ دوسری جانب حماس نے بھی حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے