اقوام متحد? ?? خصوص? مندوب صنعا پ?نچ گئ?

224

صنعا: اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسمعیل شیخ احمد دارالحکومت صنعاپہنچ گئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق صنعا پہنچنے پر شیخ احمد نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کی فریقین کو اس بات پر قائل کریں گے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی یمنی تنازعہ کو حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اسمعیل شیخ احمد نے اپریل کے آخر میں یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس سے قبل جمال بن عمر اس عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے خلیجی ممالک کے عدم تعاون کی وجہ سے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ شیخ احمد اس سے قبل خلیجی ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔