انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔
سندھ کے سابق وزیر داخلہ نے مقدمات کی تفتیش کرنے والے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور بیان گھر پر ریکارڈ کرانے کی درخواستیں دی تھیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا ہے جو جمعرات کے روز سنایاجائے گا۔
واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا پر دہشت گردی سمیت 4مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں انہیں عدالت 19مئی تک ضمانت دی ہے۔