ذوالفقار مرزا ?? ضمانت م?? 30مئ? ت? توس?ع

327

کراچی کی مقامی عدالت نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی پولیس موبائل پر چڑھ کر تقریر کرنے کے مقدمے میں 30مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

نمائندہ جسارت کے مطابق ذوالفقار مرزا سخت سیکورٹی میں سٹی کورٹ پہنچے جہاں ڈسٹرک اینڈ سیشن جج نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع کردی جب کہ آئندہ سماعت پر انہیں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے 30مئی کے لیے سرکاری وکیل کوبھی پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا نے پولیس موبائل پر چڑھ کے تقریر کی تھی جس کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔