ورزش ?? دوران موبائل فون ?? استعمال س? ورزش ?? شدت م?? ?م? واقع ?و س?ت? ??

277

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ورزش کی شدت میں کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے نتیجہ میں ورزش کے مطلوبہ ثمرات یا فوائد حاصل نہیں ہو سکتے۔ کینٹ سٹیٹ یونیورسٹی کے محقیقین کی شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44طلباءکے گروپوں نے 30 منٹ کی ورزش میں حصہ لیا۔

محقق جیکب یارکلے نے بتایا کہ ماہرین نے ورزش کے دوران ان طلباءپر موسیقی سننے، کسی سے بات چیت کرنے ورزش کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس میسج تحریر کرنے اور چیٹنگ جیسے اثرات کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ موبائل فون کے استعمال سے ان کی ورزش کی استعداد کار میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ورزش کا دورانیہ اور ورزش کی شدت میں کمی آئی جس پر ماہرین نے دوران ورزش موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔