اسلام آباد:وز?راعظم س? آصف زردار? ?? ملاقات

246

وزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری نے پرائم منسٹر ہاؤس سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا سانحہ صفورہ چورنگی کے بعد امن و امان قائم کرنے کے لئے کئے جانے والے تمام حکومتی اقدامات کی حمایت کریں گے ۔

نواز ، زرداری ملاقات میں آئندہ بجٹ میں سندھ کے مالی وسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار جبکہ آصف زرداری کے ساتھ صوبائی وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔