قرض? اس??م س? ?اشت?ارو? ?? صلاح?ت م?? اضاف? ?و گا، وز?راعظم

223

وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا 65فیصد کاشتکار صرف 5 فیصد زرعی اراضی کے مالک ہیں ، چھوٹےکسان پسماندگی کاشکارہیں، حالات بہتربناناہماری ذمےداری ہے، ان کا کہنا ہے قرضہ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو پیداوار بڑھانے کا موقع ملے گا۔

اسلام آباد میں چھوٹےکاشتکاروں کےلیےقرضہ اسکیم کےاجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا قرضہ اسکیم کے اجرا کی تقریب میں شرکت سے انتہائی خوشی محسوس کر رہاہوں، قرضہ اسکیم کا مقصد کاشتکاروں کی پیداوارانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے ، اس اسکیم سے زراعت کوایک مکمل صنعت کا درجہ دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا اس اسکیم سے کاشت کاروں کو قرضے فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ کاشتکاری کی بہتری کےلیےعملی اقدامات کئےجارہےہیں، چھوٹےکاشتکاروں کوجدیدتحقیق سےآگاہ کیاجائےگا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ہمارے کسان وسائل کی کمی کے باوجود سونا اگاتے ہیں ، اس لئے زرعی انڈسٹری میں کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے پر کام کیاجائےگا، وزیراعظم کا کہنا تھا اس قرضہ اسکیم سے کسانوں اور کاشت کاروں کی ملکیت کا رکارڈ کمپیوٹرائز کرنے میں مدد ملے گی ۔ قرضوں کی فراہمی سے کاشت کار خوش حال ہوں گے ،ان کا کہنا تھا مجھے کاشتکاروں کی صلاحیت پرپورا اعتمادہے۔ کاشتکاری کی بہتری سےپاکستان کی معیشت بہترہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت لائیو اسٹاک کی بہتری کے لیے کام کیاجائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت غربت کےخاتمےاورامن وامان کی بہتری کی کوششیں جاری رکھے گی،حکومت میں آکر افراط زر پر قابو پایا ،غربت میں کمی کے اقدامات کیے، آج افراط زر کی سطح قابل برداشت ہے۔

امن و امان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا جون 2013 میں امن و امان کی صورت حال خراب تھی ، مگر اب اللہ کا شکر بہت بہتر ہے ۔ جون 2013 میں توانائی کا بحران تھا ، بجلی کتنے عرصے سے ہم سے روٹھی ہوئی ہے ، بجلی کا پہلے کسی کو خیال کیوں نہیں آیا ، آج 250 ارب بجلی کے منصوبوں کے لئے مختص کیئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا سب کو کام کرنا ہوگا صرف اکیلے اسحاق ڈار صاحب کام نہیں کریں گے ، جو کام نہیں کر رہے انہیں جاگنا ہوگا۔

آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب میں مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں ، دہشتگردوں کو کسی طور فرار نہیں ہونے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا سانحہ کراچی کے ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے ۔