د?ن? مدارس علم ?? سرچشم? ??? ،ام?ر جماعت اسلام?

225

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دینی مدارس علم کے سرچشمے ہیں، عالم کفر ایٹم بم سے بھی زیادہ دینی مدارس سے ڈرتا ہے۔

ہالا: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا دینی مدارس کیخلاف بیان افسوس ناک وشرمناک عمل ہے، حکومت اس بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے

ان خیالات کا اظہار وادی سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعتہ العلوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں سالانہ ختم بخاری شریف ودستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ مغرب سے مرعوب حکمران ٹولہ دشمن کو خوش کرنے کیلئے ان کی آواز میں آواز ملانے کی کوشش کررہا ہے۔

سندھ میں تعلیمی نصاب سے جہاد، قرآن اور اسلامی ہیروز کے کرداروں کو ختم اور وفاقی وزیر کا دینی مدارس کیخلاف توہین آمیز بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ماضی میں جس نے بھی دینی مدارس سے ٹکر لینے کی کوشش کی وہ پاش پاش ہوگیا۔

سراج الحق نے مزید کہا ظالمانہ واستحصالی نظام کی وجہ سے لوگ اپنے جگر گوشوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں جب تک ملک میں اسلام سیاسی طور پر نافذ اور شریعت کا نظام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک وقوم مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔

قیام پاکستان کے 68سال کے بعد ایک دن بھی اسلامی قانون کے مطابق فیصلہ نہیں کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل اس گلے سڑے نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان کریں۔

اس موقع پر مرکزی نائب امیر راشد نسیم، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،منتظم اعلیٰ محمود بشیر ودیگر اکابرین اور صوبائی ذمہ داران بھی خطاب کیا

دریں اثناءہالا پریس کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں صفورا چورنگی کا افسوس ناک سانحے پرپوری قوم رنجیدہ ہے،آپریشن کے باوجود کراچی میں دہشتگردی کا حالیہ واقعہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اب سندھ حکومت سمیت تمام اداروں کا امتحان ہے کہ وہ کب ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ ہم سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں،اگر عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر لوٹی ہوئی دولت واپس کریں گے۔