افغان فورسز ن? گ?س? ?اؤس ?ا قبض? چ??ا ل?ا ،3حمل? ا?ور ?لا?

200

افغان پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہیں،مرنے والوں میں چار انڈین شہری بھی شامل ہیں

افغان میڈیا کے مطابق رات گئےعسکریت پسندوں نے ایک ہوٹل پر حملہ کردیا تھا  حملے کے وقت جس وقت  ہوٹل میں میوزک کنسرٹ ہورہاتھا حملے کے باعث  ہوٹل میں موجود متعدد غیرملکی پھنس گئے تھے ۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا افغان فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔  اس کاراوئی میں  تین حملہ آور مارے گئےحملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک امریکی سمیت چار انڈین مارے گئے ۔

افغان ریسکیو زرائع کے مطابق  چوالیس سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہےاور  گیسٹ ہاؤس کی عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک امریکی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔