سانح? صفور? م?? جا? بحق 44افراد ?? نمازجناز? ادا

275

سانحہ صفورہ گوٹھ میں جاں بحق ہونے والے اسماعیلی برادری کے 44افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ میتوں کو سخت سیکورٹی حصار میں سخی حسن قبرستان منتقل کیا جارہا ہے۔

نمائندہ جسارت کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اسماعیلی برادری کے 44افراد کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی ۔نمازجنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ اسماعیلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئےتھے۔جنازہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے 4راستے مختص کیے گئے تھے جن پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے جب کہ جنازہ گاہ کے اندر اسماعیلی برادری کے رضاء کاروں نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کے سخت سیکورٹی حصار میں میتوں کو سخی حسن قبرستان منتقل کیا جارہا ہے جہاں اسماعیلی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔