?ور????وار?ر?راچ? م?? ا?پ?س ?م??? ?ا اجلاس ختم

271

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کا کورہیڈکوارٹر کراچی میں ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر ، کورکمانڈر کراچی نوید مختار ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن میں پیشرفت اور کارروائیوں کا جائزہ لیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ کراچی میں بلا امتیاز آپریشن کی رفتار مزید تیزکی جائے گی ۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مجرموں کیخلاف سیاسی،مذہبی،لسانی،فرقہ ورانہ یاکسی بھی وابستگی سےبالاترہوکرکارروائی کی جائے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتے وار بنیاد پر بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کی جائے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کےنواحی علاقوں میں بڑے پیمانےپرسرچ آپریشن کیےجائینگے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اس بات کا عزم کا کیا گیا کہ طویل المدتی ثمرات کیلیےاداروں میں تقررریوں میں شفافیت کویقینی بنایاجائیگا ، انٹیلیجنس بنیادوں پرکاروائیاں موثربنانےکیلیےانٹیلیجنس سب کمیٹی اداروں میں تعاون بڑھائےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ صفورامیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیےکی جانیوالی کوششوں کاجائزہ بھی لیا گیا ۔