?راچ? م?? 2گروپ د?شتگرد? ?رر?? ???،پول?س چ?ف

269

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبونے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والی دہشت گردکارروائیوں میں 2گروہ ملوث ہیں ، ایک گروپ پولیس اہلکار کو اوردوسرا کمیونٹیز کو نشانہ بنارہا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے امنی اور دہشت گردی 2گروپ پھیلارہے ہیں ۔دونوں گروہ الگ الگ اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں جن میں ایک گروپ پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی افسران پر حملے کررہا ہے جب کہ دوسرا گروہ مختلف برادریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی قتل اور اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں دو مختلف گروپ ملوث ہیں جب کہ  دہشت گردی کے واقعات میں 4خط ملے میں جن میں ایک جیسا مضمون ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں داعش کی موجودگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب تک داعش کا کوئی نیٹ ورک سامنے نہیں آیا البتہ یہ ممکن ہے کہ بعض لوگ داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہوں۔